17 دسمبر، 2017، 11:15 AM

یمن کے صوبہ مآرب میں شادی کی تقریب پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے میں 10 افراد شہید

یمن کے صوبہ مآرب میں شادی کی تقریب پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے میں 10 افراد شہید

یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ مآرب میں شادی کی ایک تقریب پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ مآرب میں شادی کی ایک تقریب پر بہیمانہ ، سفاکانہ اور مجرمانہ بمباری کی ، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔  اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے طیاروں نے صوبہ مآرب میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 عورتیں شہید ہوگئی ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب میں ایک بس پر بھی بمباری کی جس میں عام شہری سوار تھے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب 10 ممالک کے ساتھ ملکرگذشتہ تین سال سے  یمن کے نہتے عربوں پر جنگ مسلط کئے ہوئے ہے اور امریکی اور مغربی ممالک کے مہلک ہتھیاروں سے مسلمانوں کے قتل عام میں مشغول ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے وحشیانہ اور ہولناک جرائم یکساں ہیں بلکہ ہولناک جرائم کے بارے میں اگر تحقیقات کی جائیں تو سعودی عرب کا نام دنیا میں  سر فہرست ہوگا۔

News ID 1877401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha